Menu

    West's concept of individual freedom

    آزادیوں کا تصور

    جسیم عباسی 3 دن ago 0

    بسم الله الرحمن الرحيم

    مغرب کا شخصی آزادی کا تصور محض ایک سراب ہے۔

    انسان خواہ قدیم دور کا ہو یا آج کے جدید دور کا، وہ نظم و ضبط، نقطہ ہائے نظر اور حکومتوں کے ماتحت نظر آتا ہے۔ کہنے کو تو مغرب کے آزاد انسان نے سیکولرازم کو اختیار کر رکھا ہے، مگر وہ ان قوانین میں بندھا ہوا ہے، جو بڑے سرمایہ دار مالکان، بڑی بڑی کمپنیوں اور میڈیا ٹائکونز کے مفادات کو پورا کرتے ہیں۔ مغرب کا انسان سینکڑوں قوانین میں جکڑا ہوا ہے جن میں سب سے ظالمانہ ٹیکس قوانین ہیں۔

    تاہم اسے متبادل کی تلاش سے دور رکھنے کے لئے تفریح اور کھیل تماشے کی بہت بڑی دنیا میں مشغول رکھا جاتا ہے۔

    اسلام انسان کو اللہ کی بندگی عطا کر کے اسے اپنے ہی جیسے قانون ساز انسانوں کی غلامی سے نجات دلاتا ہے۔ پس بندگی اور اطاعت صرف خالقِ کائنات کی ہے، مخلوق کی نہیں۔

    رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:

     لَا طَاعَةَ لِمَخْلُوقٍ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ‏ 
    ”مخلوق کی ایسی کوئی اطاعت کہ جو اللہ عزوجل کی معصیتَ پر مبنی ہو، جائز نہیں“ (بخاری)۔

    Leave a Reply

    Leave a Reply

    آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے